Featuredسندھ

سیاسی جماعتوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ، حلف نہیں اٹھائیں گے

کراچی: سندھ اسمبلی کے باہر جی ڈی اے ، جے آئی، جے یو آئی ، پی ٹی آئی کے اراکین نے حلف نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔

جے ڈی اے کے چیف کوارڈینیٹر صدر الدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا راشد سومرو، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور دیگر پانچ جماعتوں نے اگلے لائحہ عمل کیلیے دس رکنی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی جو اگلے لائحہ عمل کا تعین کرے گی۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک پُرامن جدوجہد جاری رہیں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان رکاوٹیں عبور کرکے ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھے لیکن پولیس نے انہیں سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، یہ لوگ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close