Featuredخیبر پختونخواہ

مردان: پولیس پر مبینہ دہشت گردوں کی فائرنگ ایس پی شہید، تین اہلکار زخمی

کاٹلنگ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ سے ایس پی شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کاٹلنگ کےعلاقے زڑہ متہ میں مبینہ دہشتگردوں نےپولیس پرفائرنگ کی جس کےنتیجےمیں ایس پی اعجازخان شہید ہوگئےجبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس موقع پرپہنچ گئیں، ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔

پولیس کےمطابق جوابی فائرنگ میں دودہشت گردبھی مارے گئے،پولیس نے جائے وقوعہ کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close