Featuredاسلام آباد

خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے،ان کے آگے بڑھنے سے ہی ملک آگے بڑھتا ہے

اسلام آباد:  اسلام میں خواتین کو تمام بنیادی حقوق دیے ہیں، انہیں اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے

جوڈیشل اکیڈمی میں یوم خواتین کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کا غلط مفہوم لیتے ہوئے خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، اسلام میں خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ قرآن و شریعت میں خواتین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے،خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے،ان کے آگے بڑھنے سے ہی ملک آگے بڑھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام میں خواتین کو تمام بنیادی حقوق دیے ہیں، انہیں اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے،حدیث ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔

تقریب سے جسٹس منصور علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ عدلیہ میں خواتین کی تعداد 50 فیصد ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں انصاف کی فراہمی کے لیے 20 ہزار ججز ہونے چاہئیں،اس میں 10 ہزار خواتین ججز ہونی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close