Featuredپنجاب

بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی جبکہ باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات بڑھانے کا عزم دہرایا اور کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی طور پر مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ اور اے این ایف نے تازہ کارروائی میں 15 سو کلو گرام منشیات برآمد کرلی

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close