Featuredاسلام آباد

بلوچستان سے 11 سیٹوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

 سینیٹ انتخابات 2024 کیلئے کُل 59 امیدوار میدان میں ہیں

سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد 4، پنجاب 9، سندھ 20 اور خیبر پختونخوا میں 26امیدوار مدمقا بل ہیں

بلوچستان سے 11 سیٹوں پرتمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب سے7 جنرل نشستوں کے امیدوار بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد 4، پنجاب 9، سندھ 20 اور خیبر پختونخوا میں 26امیدوار مدمقا بل،اسلام آباد سے 4، پنجاب سے 9، سندھ سے 20 اور خیبر پختونخوا سے 26 امیدوار مدمقابل ہیں، جنرل نشست پر 29، خواتین نشست پر 11 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر 15 اور اقلیتی نشست پر 4 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔اسلام آباد سے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر 2، 2 امیدوار ہیں، پنجاب سے خواتین کی نشست پر 4، ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشست پر 3 امیدوار ہیں۔ پنجاب سے اقلیتی نشست پر 2 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، سندھ سے جنرل نشست پر 11، خواتین نشست پر 3 امیدوار ہیں، سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر 4اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار ہیں۔خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر 16، خواتین نشست پر 4 امیدوار ہیں، صوبے سے علماء اور ٹیکنوکریٹ نشست پر 6 امیدوار مقابلے میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close