Featuredسندھ

سندھ حکومت اور پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے: مصطفی کمال

کراچی: متعصب سندھ حکومت اور نااہل سندھ پولیس نے چوروں ڈاکوؤں اور قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، شہر کی ایسی ابتر صورتحال میں کسی کو کراچی کا نوحہ سنائی نہیں دے رہا ہے۔

سندھ حکومت اور پولیس کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں اب تک 60 شہری قتل ہوچکے ہیں، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے کراچی کو فوری طور پر تین ماہ کیلیے فوج کے حوالے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج میٹروول کے علاقے میں دو شہریوں کو قتل کر کے اسٹریٹ کرمنلز سواکروڑ روپے لوٹ کر لے گئے، جو بہت بڑا ظلم ہے۔ کراچی کا کوئی علاقہ اور کوئی سڑک ایسی نہیں ہے جہاں شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں اب تک اسٹریٹ کرائمز میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 60 ہونے والی ہے، متعصب سندھ حکومت اور نااہل سندھ پولیس نے چوروں ڈاکوؤں اور قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
مصطفی کما ل نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار سوال کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر داخلہ بتائیں کس نے پولیس کے ہاتھ باندھ کر رکھے ہیں؟ پولیس ایکشن کیوں نہیں لے رہی؟۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں، شہر کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کیا جائے ایم کیو ایم پاکستان اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close