Featuredسندھ

ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی بھرتیوں پر نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی بھرتیوں پر نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

 

سماعت وکیل فاروق نائیک نے کہا نیب نےغیرقانونی بھرتی الزام پر2016میں انکوائری بندکی، اب نیب نےدوبارہ انکوائری کے لیے 4 کال اپ نوٹس ارسال کیے

وکیل کا کہنا تھا کہ بند انکوائری کودوبارہ شروع کرنانیب کیجانب سےہراساں کرنا ہے، ایم ڈی اےمیں کرپشن نہیں بھرتیوں پر انکوائری شروع کی گئی، استدعا ہے کہ نیب کوایم ڈی اےکےخلاف کارروائی سےروکا جائے۔

یہ بھی پڑ ھیں : نیب نے خادم پنجاب روڈ پروگرام اور میٹرو بس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

جس پر عدالت نے ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف نیب کوانکوائری روکنے کی زبانی استدعا مسترد کردی اور کہا نیب کوکارروائی سےنہیں روک سکتے، نوٹس کا جواب آنے دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹراوروفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 19 نومبر کو فریقین سے جواب طلب کرلیا اور درخواست کےقابل سماعت ہونےسے متعلق وکیل سے دلائل طلب کرلئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close