More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

ایران نے مغربی ایشیاء میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دیدیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلامی جمہوری ایران نے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکی حکومت اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قراردیدیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کےامریکہ کے معاندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکی حکومت اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قراردیدیا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کے فہرست میں شامل کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی صریح خلاف  ورزی کرتے ہوئے مغربی ایشیاء میں اپنی فوج کے ذریعہ دہشت گرد ی کو فروغ دے رہا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل  نے امریکی حکومت کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران  مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج اور اس کی مرکزی کمانڈ سنتھم  کو دہشت گرد قراردیتا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی نے کہا ہے کہ امریکہ کے معاندانہ اقدام کے تمام سنگین نتائج کی ذمہ داری امریکی حکومت اور امریکی صدر پر عائد ہوگی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے