Featuredبلوچستان

ہزارہ شہدا کے خاندانوں کا پاکستان پر بہت بڑا احسان ہے، قوم اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، صدر عارف علوی

کوئٹہ: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ پہنچے جہاں انہوں نے ہزار گنجی دھماکے میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی، صدر مملکت نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے تاہم شہداء کے لواحقین سے انتہائی ہمدردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد انتہائی ضروری ہے جب کہ ایک دوسرے کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی سازشیں ہوتی رہی ہیں، ان سازشوں کے باوجود عوام میں کوئی تفریق نہیں، ہزارہ برادری کی جانب سے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا، پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے، شہدا اور ان کے خاندانوں کا پاکستان پر بہت بڑا احسان ہے، قوم اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close