Featuredاسلام آباد

وزیراعظم پاکستان عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم 31 مئی کو او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ دورے میں وزیراعظم عمران خان کی سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اپنا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے

وزیراعظم کے دورے سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 27 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ 28 اور 29 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close