Featuredدنیا

برطانیہ نے حزب اللہ کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے اقتصادی پابندیاں لگا دیں

لندن : برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

برطانیہ نے لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے اقتصادی پابندیاں لگا دیں

برطانیہ سے قبل امریکا اور پیراگوئے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

برطانوی وزارت خزانہ نے حزب اللہ کے دونوں بازﺅں سیاسی اور عسکری ونگ کو بلیک لسٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے مملکت میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ اسلامی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے حزب اللہ کے صرف ملٹری ونگ کو دہشت گرد قرار دے کر اس کے اثاثوں پر پابندی لگائی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close