Featuredسندھ

شہر قائد میں جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا

کراچی:کراچی میں جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی بد نظمی پیدا نہ ہو  ،حکومت  نے اس سلسلے میں علما سے بھی مشاورت کر لی ہے،جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے سے علما متفق ہیں۔

جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے کے درمیان کاروباری مراکز بھی مکمل بند رہیں گے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 676 ہو چکی ہے،کراچی میں مجموعی کیسز 275 تھے، لوکل ٹرانسمٹ کے 343 کیسز ہیں، گھروں میں 229 لوگ آئسولیشن میں ہیں، حیدرآباد میں 39 آئسولیشن میں ہیں، 27 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں، جب کہ صوبے میں وائرس سے 8 اموات ہو چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close