More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

اداکارہ عظمیٰ خان تشدد کیس کی ایف آئی آر درج

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پرایف آئی آر درج کر لی گئی

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، متاثرین کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، قانون اپنا راستہ لے گا۔

سوشل میڈیا پر تنقید ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہدرخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا، متاثرہ لڑکیوں کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ اس تمام معاملے میں قانون اپنا راستہ لے گا۔

اس سے قبل اداکارہ کے وکیل حسان نیازی نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس کی جانب سے نہ تو متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، نہ ہی ایف آئی آر درج کی جا رہی۔ یہ دونوں بہنیں یتیم ہیں جن کے گھر میں گھس کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وکیل حسان نیازی کا بتانا ہے کہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ 5 روز قبل پیش آیا تھا۔ ایف آئی آر درج کروانے کیلئے پرسوں درخواست دی گئی تھی لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا۔ اس سے قبل اداکارہ عظمیٰ خان نے اس واقعے کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ عظمیٰ خان نے اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی، جس پر اب کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close