Featuredسندھ

قربانی کے لیے مخصوص جگہیں مختص کی جائیں

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی چیئرمین اجتماعی قربانی کے لیے کردار ادا کریں

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قربانی کے لیے ہر علاقےمیں مخصوص جگہیں مختص کی جائیں۔

وزیر بلدیات سندھ کی زیرصدارت ایمرجنسی کنٹرول روم میں اجلاس ہوا جس میں بارشوں اور عیدالاضحی میں آلائشوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ تمام نالوں کے چوکنگ پوائنٹس،انڈر پاسز پر خصوصی توجہ دی جائے،کمشنرز کے ذریعے ڈی ایم سیز کو نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن اداروں کے افسران میں تنازعات ہیں تو بیٹھ کر دور کرائے جائیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی چیئرمین اجتماعی قربانی کے لیے کردار،اثرورسوخ استعمال کریں،قربانی کے لیے ہر علاقے میں مخصوص جگہیں مختص کی جائیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ سندھ سالڈویسٹ ڈپارٹمنٹ فوری آلائشیں اٹھانے کا انتظام کرے،آلائشوں کو دفنانے کے حوالے سے پلان بی بھی تیار کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close