Featuredاسلام آباد

منی لانڈرنگ ریفرنس فرد جرم کی کارروائی مؤخر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی۔
سابق صدر آصف زرداری اورفرتال تالپور کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے،میگامنی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور طلبی کے باوجود حاضرنہ ہوئیں۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ پلی بارگین کاکیا معاملہ ہے ،کنفرم کردیں آئندہ سماعت پر کارروائی آگے بڑھائی جاسکے ۔

نیب کے تفتیشی آفسر نے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کوبتایاکہ ریفرنس کے ایک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پرکارروائی جاری ہے،ملزم نے پلی بارگین میں زمین کے کاغذات دیئے ہیں جس کی تصدیق میں وقت لگے گا ۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پرکارروائی مکمل ہونے تک فردجرم نہیں لگ سکتی۔

احتساب عدالت نے ایک ملزم کی پلی بارگین کی درخوست پر کارروائی جاری ہونے کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کی۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپورکی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔

عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 24جولائی تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close