Featuredسندھ

حکومتی یقین دہانی کے بعد آئل ٹینکرز کی ہڑتال ختم

انکم ٹیکس کی شرح کو 2 فیصد پر برقرار کردیا جائے گا : چیئرمین ایف بی آر

کراچی: آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کردی

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی یقین دہانی کے بعد ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کی یقین دہانی کے بعد ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس کی شرح کو 2 فیصد پر برقرار کردیا جائے گا۔

صدر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی، پرانے آئل ٹینکرز کے حوالے سے ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب کراچی کے 40 فیصد پمپس میں پیٹرول ختم ہوگیا، پیٹرول، ڈیزل ختم ہونے پر مالکان نے پمپس بند کردئیے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close