Featuredدنیا

کرونا کا بچوں پر وار، عالمی ادارہ صحت نے بچوں کو خبردار کردیا

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے بچوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے اسی لیے بچوں کو ماسک پہنانا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے اب بچوں کو اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے بعد 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ماسک پہنانا لازمی قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی کم معلومات ہیں کہ بچوں میں یہ وائرس کیسے منتقل ہورہا ہے تاہم یہ شواہد موجود ہیں کہ کم عمر بچوں سے یہ دوسروں میں اسی طرح منتقل ہوتا ہے جیسے بالغوں سے منتقل ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 2 کروڑ 23 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض ہیں جن میں سے 8 لاکھ 10 ہزار 914 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close