Featuredپنجاب

لاہور گلبرگ حفیظ سینٹر میں آتشزدگی

بہادر لاہوری نوجوان نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر 7 افراد کی زندگی بچالی۔

لاہور : گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں آتشزدگی7 افراد کو بچالیا

بہادر لاہوری نوجوان نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر 7 افراد کی زندگی بچالی۔

نوجوان نے حفیظ سینٹر میں بھڑکتے شعلوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی داؤ پر لگا کر تیسرے فلور پر پھنسے 7 افراد کو بچالیا، بھڑکتے شعلوں سے لوگوں کو بچانے کے دوران نوجوان بھی زخمی ہوگیا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے ایک شخص کے پاس لاکھوں روپے موجود تھے، شٹر گرنے کے باعث لوگ نہیں نکل سکتے تھے، تیسرے فلور پر پہنچا تو دکان میں پھنسا شخص رو رہا تھا۔

گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، فائر بریگیڈ کی 2 اسنارکلز 20 گاڑیاں اور 70 سے زائد اہل کار آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر تاجروں کی بڑی تعداد حفیظ سینٹر پہنچی، جنھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا قیمتی سامان نکالنا شروع کیا، اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، کئی تاجر اپنا کروڑوں کا سامان جلتا دیکھ کر آب دیدہ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close