Featuredانٹرٹینمنٹ

‘کیپٹن صفدر کے طماچہ ماروں گا’ اداکار مزار قائد کی بےحرمتی پر آگ بگولہ

کراچی : مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی مزار قائد کی بے حرمتی پر شوبز انڈسٹری بھی بول اٹی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے گزشتہ روز مزار قائد پر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے قائداعظم کی قبرمبارک کا تقدس پامال کیے جانے کے خلاف صدائے احٹجاج بلند کی ہے، معروف اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے شور اور نعرے بازی نہیں۔

اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا، میرے پاکستان کے قائد اعظم کی عزت کرو۔

انہوں نے چیف جسٹس گلزار احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close