Featuredسندھ

کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی

کراچی : گلشن اقبال کی رہائشی عمارت میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 28 سے زائد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی فضا میں گزشتہ دو روز دھماکوں کی آوازیں گونج رہی ہیں، کراچی کے پوش علاقے گلشن اقبال بلاک 7 مسکن چورنگی پر واقع رہائشی عمارت میں خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح 9 بجے ہوا جس کے باعث دو فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے، دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا کچھ اور پولیس تاحال کچھ بھی پتہ نہیں لگاسکی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ ریسکیو سرگرمیاں شروع کردیں تھیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق دو لاشوں کو گلشن اقبال کے پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3 ڈیڈ باڈیز ناظم آباد میں واقع عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اب تک 28 سے زائد زخمیوں کو نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم پولیس کی جانب سے بعد ازاں موقف اختیار کیا گیا کہ عمارت میں گیس بھرنے سے ممکنہ طور پر دھماکا ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close