Featuredانٹرٹینمنٹ

معروف یوٹیوبر زید علی اور اہلیہ یمنیٰ کا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کا نیا گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھاگیا۔

کینیڈین یوٹیوبر کے گانے گلاں تیریاں میٹھیاں کی ایک جھلک گلوکار بلال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال خان نے بتایا کہ گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوچکا ہے جسے سننے کیلئے مداحوں کو لنک پر کلک کرنا پڑے گا۔

اگر بلال خان کے اس نئے گانے کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس کی کہانی زید علی اور یمنیٰ کی محبت کے گَرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ گلوکار نے گانے میں زید علی کے دوست کا کردار نبھایا ہے۔

گانے کی مقبولیت کی بات کریں تو زید اور یمنیٰ کا یہ گانا گزشتہ روز ہی جاری کیا گیا ہے جس پر اب تک دو لاکھ 67 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

اس ضمن میں زید علی کا کہنا ہے کہ وہ بلال خان کے اس گانے میں کام کرکے بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب زید علی نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ساری زندگی ہم دونوں کو ایسے ہی مُسکراتا ہوا ساتھ رکھے۔‘

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close