Featuredکھیل و ثقافت

لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئی

فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

کراچی: پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے پہلی بار لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

ملتان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 157 رنز بناسکی اور یوں اسے 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا ،  قلندر کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز جارحانہ رہا تاہم حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 157 رنز بناسکی، یوں قلندرز نے سلطانز کو 25 رنز سے شکست دی۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان فائنل منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close