Featuredاسلام آباد

عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے

اصل میں گلگت بلتستان الیکشن تو آزاد امیدواروں نے جیتا ہے

اسلام آباد :اگر اپوزیشن گلگت بلتستان کے الیکشن سے بھی مطمئن نہیں تو پھر ان کو اللہ ہی مطمئن کرسکتا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ جلسے کرکے حکومت کو شکست نہیں دے سکتے۔ اگر حکومت مذاکرات میں شامل نہیں ہوگی تو اس مذاکرات کی کیا حیثیت ہوگی، جلسے کرکے حکومت کو شکست نہیں دے سکتے۔

عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔ اگر اپوزیشن گلگت بلتستان کے الیکشن سے بھی مطمئن نہیں تو پھر ان کو اللہ ہی مطمئن کرسکتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں گلگت بلتستان جیسے لوگوں کا شعور اور باہمی ہم آہنگی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں الیکشن تو ساری سیاسی جماعتوں کو رد کرکے آزاد امیدواروں نے جیتا ہے۔ ووٹ بینک کے حوالے سے بھی آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جلسے کرکے اور کورونا وائرس کو پھیلا کر یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو شکست دے رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے۔ قوم سمجھتی ہے کہ ان جلسوں سے کچھ نہیں نکلنا۔ آپ قوم کو بند گلی کی جانب لے جارہے ہیں اور اس بند گلی میں آپ کا نقصان زیادہ ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف نے مریم نواز نے جو بیانات دیئے ہیں وہ عمران خان کی خدمت کی ہے۔ کوئی عقل کا اندھا بھی یہ نہ سوچے کہ پاکستان کی عظیم فوج کو پاکستان کے کسی مسئلے سے نکالا جا سکتا ہے۔ فوج میں بڑا صبر ہے، وہ اپوزیشن کی طرح بے وقوف اور جذباتی نہیں ہے، انہوں نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے چار بار کہا ہے کہ جس کی بھی حکومت ہوگی، فوج اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ جب سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات چیت نہیں کرتے تو وہ سیاست کا جنازہ نکالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ملک میں سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا اور خدا ان کو عقل و شعور دے گا اور وہ بہتری کی طرف آئیں گے، مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ حکومت کے ساتھ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت مذاکرات میں شامل نہیں ہوگی تو اس مذاکرات کی کیا حیثیت ہوگی۔ نیب اور این آر او کے کیسز سے ہٹ کر عمران خان ہر ایک سے بات چیت کرنے کے لیئے تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close