Featuredسندھ

نئے سال کی پہلی صبح سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی : نئے سال کے پہلی صبح میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سردی کی شدت میں اضافہ نئے سال کے آغاز پر بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوائیں آٹھ سے دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج علی الصبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close