Featuredکھیل و ثقافت

بارسلونا کلب چھوڑنے کے بدلے میسی کو 70 کروڑ یورو ادا کرنے ہوں گے

میڈرڈ : معروف فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم انہیں اس عمل کے بدلے 70 کروڑ یورو کی خطیر رقم ادا کرنی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کرکے مداحوں کو غمگین کردیا۔

میسی کے بارسلونا کلب چھوڑنے کے اعلان پر فٹبال لیگ لالیگا کا کہنا ہے کہ لیونل میسی کا معاہدے کی مدت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اسی لیے انہیں قبل از مدت کلب چھوڑنے کے بدلے 70 کروڑ یورو کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

قانون کے مطابق لا لیگا اسپین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ ریلیز کے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔

غیر ملکی اسپورٹس چینل ٹی وائی سی کے مطابق میسی نے اپنے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے حوالے سے کلب کو ایک رجسٹرڈ فیکس بھیجا تھا جس میں ایک قاعدے کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جس سے وہ سیزن کے اختتام پر یکطرفہ طور پر اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کے مطابق کلب کو میسی کی طرف سے ایک خط موصول ہوا لیکن معاہدہ ختم کرنے کے لیے ان کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔

میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close