Featuredاسلام آباد

حکومت کو اپوزیشن سے کوئی فکر نہیں ہے

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے پہلے عمران خان کے خلاف تھے اب خود لڑرہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی فکر نہیں ہے، رمضان میں وزیراعظم اشیاء کی قیمتوں کو خود دیکھیں گے، اس وقت اہم ایشو مہنگائی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے پہلے عمران خان کے خلاف تھے اب خود لڑرہے ہیں، مسئلہ کشمیر پاکستان کی سیاست کا محور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر پر مذاکرات نہیں ہوتے بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، اپنے مستقبل کی بنیاد سائنس و ٹیکنالوجی پر رکھ سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close