Featuredسندھ

کراچی میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی،نوٹی فکیشن جاری

کراچی : سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ، انتہائی ضروری کام کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک شخص کے ساتھ اجازت ہوگی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نئی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں رات 8بجے کےبعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد ہوگی اور انتہائی ضروری کام کےلیےگاڑیوں کو صرف ایک شخص کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔

 

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ ہوٹل،ریسٹورینٹ میں ان ڈور ،آؤٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ 10سےزائد افراد کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ، گھر ،شادی ہال یا کسی بھی مقام پر10سےزائد افراد کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔

 

نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل ریسٹورینٹس رات 10بجے تک ہوم ڈیلیوری کرسکیں گے۔

 

گذشتہ روز سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ، آئی جی سندھ گاڑیوں میں غیرضروری گھومنے والے شہریوں کو روکیں، صرف اسپتال یاضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کواجازت دی جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں ، سعید غنی

 

کراچی میں مغرب کے بعد تمام پارکس کی لائٹس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مراد علی شاہ نے کہا تھا عوام نے تعاون کیا تو دو ہفتے بعد کیسزمیں کمی آنا شروع ہو جائیں گی ، کیسزکم ہوئے تو لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جائیں گے۔

 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close