Featuredپنجاب

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کرونا ویکسینیشن کی گئی

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کرونا ویکسینیشن کی گئی، صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 39 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کرونا ویکسینیشن کی گئی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ روز 1 لاکھ 80 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

 

سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ این سی اوسی کا ہدف جلد حاصل کرلیں گے، گزشتہ 2 ماہ میں پنجاب میں ویکسینیشن اور سینٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 2 ماہ قبل پنجاب میں صرف 98 ویکسینیشن سینٹرز قائم تھے۔

 

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 39 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے، 3 لاکھ 55 ہزار 208 ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین کی پہلی اور 2 لاکھ 18 ہزار 973 ورکرز کو دونوں ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔

 

پنجاب میں اب تک 26 لاکھ 47 ہزار 913 افراد کو ویکسین کی پہلی اور 7 لاکھ 15 ہزار 536 افراد کو دونوں ڈوزز دی جاچکی ہیں۔

 

سیکریٹری کا کہنا ہے کہ پہلی بار پنجاب کے تعلیمی اداروں، پریس کلبز، عدلیہ، اور میڈیکل کے طلبا کے لیے خصوصی طور پر ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ پہلی بار قیدیوں کی ویکسین کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔

 

محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کی سہولت کی خاطر ہوم ویکسینیشن بھی بڑھا دی گئی ہے، جون اور جولائی میں ویکسینیشن کی تعداد کو دو گنا کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close