Featuredاسلام آباد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 71 مریض کی اموات

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کا رجحان جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 71 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار771 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 71 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 ہوچکی ہے۔

 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 1ہزار771نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہوگئی ہے۔

 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 633 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 32لاکھ 69ہزار214ہوچکی ہے۔ کورونا مثبت کیسزکی شرح3.71فیصدرہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 397 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 8 لاکھ 44ہزار 638 ہوگئی۔

 

خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کووِیڈ 19 کی پہلی لہر اور دوسری کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب تیسری لہر شروع ہو چکی ہے، جس میں وبا ایک بار پھر بے قابو ہونے لگی ہے اور روزانہ کیسز میں‌ اضافہ ہو رہا ہے۔

 

اس کے علاوہ پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی کامیابی سے جاری ہے اور اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سینٹرز میں ٹیکے لگائے جارہے ہیں، اس کے علاوہ خاص بات یہ بھی ہے کہ اب ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرانا بھی لازمی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close