Featuredسندھ

کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی

کراچی کے شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کیلئے تیار ہو جائیں، کے الیکٹرک نے نیپراسے بجلی6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا

کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی5 روپے 95 پیسے جبکہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں: بجلی سستی ، صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

جنوری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی1روپے 97 پیسے، فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2
روپے 49 پیسےاور مارچ 2021کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close