Featuredسندھ

کراچی میں بھارتی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھارتی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کراچی کے بعد لاہور میں بھی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں

ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ شہر والوں کو خدا کا واسطہ ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، دوران عید اور منڈی جاتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں عید کے بعد جب لوگ گھر واپس جائیں گے تو وائرس پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ عید گھروں پر منائیں اور گھر پر بھی ہجوم جمع کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے لئے ایک بڑا ایجنڈا طے کرلیا

ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم خطرناک صورتحال میں آچکے ہیں، لوگ چھٹیوں کے بعد کراچی سے گھروں کو جائیں گے تو وائرس پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی عید اچھی منانے کے لیے ایس او پیز پر لازمی عمل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close