Featuredسندھ

شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں عید سے قبل موسم خوشگوار ہو گیا، تیز ہوا کے ساتھ پھوار پڑنے لگی۔

کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close