Featuredکشمیر

کوٹلی میں کشیدگی ، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم

کوٹلی : حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا۔

 
پولیس کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
مظفر آباد کے پولنگ اسٹیشن گوجر بانڈی میں میڈیا کو پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے اور کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے لاہور ڈویژن میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جس کے لیے لاہور ڈویژن میں 25 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
 
تمام پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین ووٹرز کی آمد اور ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں 2 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے، کشمیر وادی ون ایل اے 40 کے لیے شاہ فیصل کالونی میں واقع پولنگ اسٹیشن میں پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا گیا۔
 
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع گورنمنٹ اسکول میں 2 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں جہاں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 اور ایل اے 40 کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔
آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں پاکستان تحریکِ انصاف، مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک پاکستان کے 33، 33 امیدوار آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close