Featuredاسلام آباد

(ن) لیگ کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان پہنچا

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہے، اس کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، ڈپلو میٹک انکلیو کو محفوظ اور جدید بنانے کے لیے ہدایات کی ہیں، سفارتی علاقے میں 190 کیمرے لگائے جائیں گے

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج نے افغان سرحد پر باڑ لگارکھی ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین نہیں آرہے اور نہ ہی طالبان موجود ہیں، 108 لوگ بلوچستان کے راستے پاکستان آئے ہیں، پاکستان آنے والے وہی لوگ ہیں جو یہاں سے گئے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ کی سہولت دی جائے گی، 64 ممالک کو نادرا کے سسٹم سے لنک کیا جا رہا ہے، پیسے لے کر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا میں نہیں رہیں گے، جعلی شناختی کارڈ بنانے والی کالی بھیڑوں کو نکالیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے آن لائن ویزا سسٹم شروع کیا گیا ہے، ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، یہ لوگ آن لائن ویزا اپلائی کریں۔

یہ بھی پڑ ھیں: وفاقی وزیر آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کے حکم کی دھجیاں اڑا رہے ہیں

؎شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ، (ن) لیگ کو اس کی اپنی پالیسی سے نقصان پہنچا ہے، (ن) لیگ اور شین لیگ کے درمیان آپس میں مفاہمت اور مزاحمت کی جنگ جاری ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، یہ اپنی انگلیاں خود کاٹیں گے۔ شہبازشریف اگر بات کرنا چاہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، وہ ماضی بھلا کر آئیں، سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نورمقدم کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ظاہر جعفر کے والد اور ڈرائیور کو بھی اندر کیا ہے، مجھے امید ہے ظاہر جعفر کو سزائے موت ہوگی۔

محرم الحرام کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چاہتے ہیں کوئی کسی کے عقیدے کو نہ چھیڑے اوراپنا عقیدہ نہ چھوڑے، محرم الحرام میں ہر صورت امن و امان برقرار رہے گا، محرم الحرام سے متعلق جمعرات کو اہم اجلاس طلب کرلیاہے، اجلاس میں چیف سیکرٹریز اور آئی جی شریک ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close