Featuredسندھ

کراچی والے عمران خان کی حکومت چلانے کا تاوان دے رہے ہیں

کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی دشمن حکومت ہے

پیپلز پارٹی کو کراچی والے عمران خان کی حکومت چلانے کا تاوان دے  رہے ہیں۔
 
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی حیدر آباد والوں کا کوئی پرسان حال نہیں، پیپلز پارٹی ظلم کررہی ہے، وفاقی حکومت کی مدد کرنے کا پیپلز پارٹی فائدہ اٹھارہی ہے۔
 
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کراچی والے عمران خان کی حکومت چلانے کا تاوان دے رہی ہیں، جو پانی لائن میں آتا تھا اس پر بھی ہائیڈرنٹ بنادیے گئے ہیں، کراچی کا پانی کراچی والوں کو ہی فروخت کیا جارہا ہے، کراچی میں جہاں بسیں چلتی تھیں اب چنکچی چلتے ہیں، پشاور اور لاہور میں بسیں چلا دی گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں شہری علاقوں پر ظلم ہو رہا ہے، عمران خان کی حکومت کے پاس اتنی سیٹ نہیں ہے کہ وہ اپنی حکومت بچا سکے، پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت کی مدد کی، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، کراچی کو اور سندھ کو گروی رکھ دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی دشمن حکومت ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کراچی میں تمام زبان بولنے والے رہتے ہیں، کراچی والوں کے دلوں میں لاوا پک رہا ہے، حیدر آباد میں پی ایم ٹی پھٹنے سے بارہ لوگ جاں بحق ہوگئے، میڈیا اس کی خبریں نہیں دیکھا رہا ہے، اسلام آباد میں ایک قتل پر پورا میڈیا خبریں نشر کررہا ہے، اسلام آباد کے قتل پر میڈیا ٹاک شو کررہا ہے، حیدر آباد کے بارہ قتل پر کسی کو پرواہ نہیں ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close