Featuredسندھ

کراچی میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی

کراچی: لاک ڈاؤن میں نرمی؛ شادی کی تقریب، آؤٹ ڈورڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کیلئے 31 اگست تک کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
 
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کاروبار رات 8 بجے تک کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جمعہ اور اتوار سیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا، اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، آؤٹ ڈورڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کھلے مقام پر شادی کی تقریب کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی، کراٹے، باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی برقرا ر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
حکم نامے کے مطابق اِن ڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی عائد پابندی اٹھالی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close