Featuredسندھ

شہدائے کربلا کی یاد، ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی: حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہرنویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بھی بند ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا ، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، شہر بھر سے چھوٹے چھوٹے جلوس، مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیے صبح سے ہی نکل گئے تھے۔

کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی مقصوداحمد نے بتایا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے700سےزائداہلکارڈیوٹی پرتعینات ہیں جبکہ 500ایس ایس یو کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوزبھی موجودہیں۔

ماتمی جلوسوں،مجالس کےدوران اہلکارڈیوٹی انجام دےرہے ہیں، 190ایس ایس یوکمانڈوزمرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں اور ماہرنشانہ بازوں کوبلندوبالاعمارتوں پرتعینات کیا گیا ہے جبکہ جدید کمانڈاینڈکنٹرول بس کے ذریعےنگرانی جاری ہے۔

اسلام آباد میں 9 ویں محرم الحرام کاجلوس امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوکرامام بارگاہ اثنا عشری پراختتام پذیر ہوگا ، جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس کے روٹ کی طرف آنے والی گلیوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہو چکا ہے۔ عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ جلوس عالمگیر روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات جائے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی جس کے بعد جلوس جین مندر سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

لاہور کے علاقے شادمان میں بھی 9 محرم کا جلوس نکالا گیا ہے، جو امام بارگاہ قصر بتول سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ہزاروں پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close