Featuredاسلام آباد

پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پر طالبان کو مذاکرات کی میزپرلانے میں مدد کی

اسلام آباد: مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے واشنگٹن پوسٹ کوانٹرویومیں دوٹوک اندازمیں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوافغانستان میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے

ہم نے امریکی جنگ میں ساتھ مل کرکام کیا مگراس کے بعد پاکستان پرمنفی ردعمل آیا، 9/11 کے بعد ہزاروں پاکستانی فوجی اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان اپنےکشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھےگا

معید یوسف نے کہا کہ کیا پاکستان نے افغان نیشنل آرمی سے کہا تھا کہ وہ لڑائی نہ کرے؟ پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پرطالبان کو مذاکرات کی میزپرلانے میں مدد کی۔ اب نتائج کا ذمہ دارٹھہرایا جا رہا ہے جوکہ بلکل نہ مناسب ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اگر90 کی دہائی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔ خطے میں امن کسی ایک کی کاوشوں سے ممکن نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close