Featuredسندھ

کاروبار کی بندش سے پریشان تاجروں کو بڑی آسانی مل گئی

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کیلئے خوشخبری سنادی، تاجروں کی بھوک ہڑتال اوراحتجاج رنگ لے آیا کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹیں رات10بجےتک کھولنے کی اجازت مل گئی

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان ہیں

ڈپٹی کنونیر کراچی تاجرایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے بتایا ہے کہ ناصرشاہ نے رات 10بجے تک کام کی اجازت دینے کا بتایا اور اس کا نوٹیفکیشن جمعے سےقبل جاری کرنے کا بتایا گیا۔

شرجیل گوپلانی کے مطابق ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن آنے تک تاجروں کو رات10بجے تک کام کرنے کی اجازت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close