Featuredاسلام آباد

کرونا وائرس سے مزید 80 سے زائد اموات رپورٹ کی گئیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 83 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 413 ہوگئی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 976 ہوگئی۔

یہ بھی پر ھیں : کراچی میں بھارتی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 60 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار 308 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 389 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close