Featuredاسلام آباد

پیپلز پارٹی اور اے این پی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد: الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری ،فرحت اللہ بابر ،شیری رحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان وفد میں شامل تھے

ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کا موقف آئین و قانون کے مطابق ہے، حکومت کا انتخابی اصلاحاتی بل آئین سے متصادم ہے، حکومت چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین آمیز گفتگو نہ کرے، ہم الیکشن کمیشن کو ہر فورم پر سپورٹ کرینگے۔

یہ بھی پر ھیں : ہم پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے

شیریں رحمان نے کہا کہ حکومتی وزرا اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں، ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے رازداری رہے گی نہ ٹریل ملے گا، حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close