Featuredپنجاب

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے وارڈ نمبر5کے حتمی نتائج کو روک دیا

لاہور:الیکشن کمیشن نے 12 ووٹوں سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے میجر (ر) جاوید ضمیر کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 5 میں صرف 12 ووٹوں سے شکست ہوئی، مسترد ہونے والے وٹوں کی تعداد ہارے جانے والے وٹوں سے زیادہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے بدنیتی اور بددیانتی سے نتیجے کا اعلان کیا، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جو مسترد کر دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وارڈ کے حتمی نتائج روکنے اور دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا جائے۔
اسلام آباد:کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی انتخابات پر فافن نے اپنی رپورٹ جاری کردی۔

کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی انتخابات پرفافن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات پرامن اورتنازعات سےصاف رہے،کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ32 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑ ھیں : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

رپورٹ کے مطابق سندھ اورخیبرپختونخوا میں ووٹ کی شرح 21فیصد رہی،پنجاب میں35.53،بلوچستان میں30.71فیصدووٹنگ ٹرن آؤٹ رہا،کسی بھی وارڈمیں خواتین کاووٹرٹرن آوٹ10فیصدسےکم نہیں تھا ۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ نےسب سےزیادہ27.7فیصدووٹ حاصل کئے،پی ٹی آئی نے26.9،آزاد امیدواروں نے20.9فیصدووٹ لئے،پیپلزپارٹی نے6.3،اس کے علاوہ کالعدم ٹی ایل پی نے6.1فیصدووٹ لئے۔

پی ٹی آئی13کنٹونمٹس میں سب سےبڑی پارٹی کےطورپرسامنےآئی،ن لیگ10،پیپلزپارٹی3،ایم کیوایم2،اےاین پی ایک کنٹونمنٹ سرفہرست رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19وارڈزمیں مسترد ووٹس جیت کےمارجن سےزیادہ تھے، 25اسٹیشنزپر112 واقعات میں ووٹ رجسٹرڈنہ ہونےکی شکایت ملی،5اسٹیشنزپربغیرشناختی کارڈووٹ ڈالنےکی13شکایات ملیں،46فیصدپولنگ اسٹیشن پرٹرانسپورٹ امیدوار نے فراہم کی، 16 پولنگ اسٹیشن پرکارکنوں میں تلخ جملوں کاتبادلہ دیکھاگیا،32الیکشن کیمپس کے باہر مسلح افراد دیکھے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close