Featuredسندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

کراچی : پولیس کارروائیوں کے نتیجے میں 6 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے، جبکہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بشیر احمد بروہی کے مطابق منگھو پیر میں ساکران روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹرز کے 2 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم زبیر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زخمی ملزم زبیر اور اس کے ساتھی صالح کے قبضے سے گلبہار سے چھینی گئی 150 موٹر سائیکل اور پستول بھی ملی ہے۔

برآمد ہونے والی موٹر سائیکل گلبہار کے علاقے سے 4 روز قبل چھینی گئی تھی، موٹر سائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکس مچھر کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ کے دوران 4 جواریوں کو گرفتار کر کے، نقد رقم اور جوئے کا سامان برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں کامران، صدیق، اسماعیل اور شمس الحق شامل ہیں۔

مومن آباد، پیر آباد اور کورنگی کراسنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close