Featuredسندھ

چمن کی سرحد تجارت ،کارگو اور پیدل نقل وحمل کے لیے کھول دیا گی

کراچی: جوائنٹ چیمبر کے شریک چیئرمین خان جان الکوزئی نے بتایاکہ طالبان بارڈر سیکیورٹی کی جانب سے بھی گزشتہ روز پاک افغان چمن باب دوستی کے دروازے کھولنے کے لیے زیروپوائنٹ پر تمام رکاوٹیں ہٹادی دی تھیں

پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے چیئرمین زبیر موتی والا نے بتایا کہ چمن بارڈر کی مستقل ایک ماہ کی بندش سے سرحدی کاروباروں اور کسانوں کو کثیر مالی نقصان اور ذہنی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : احتجاج کے باعث چمن شاہراہ تیسرے روز بھی بند

زبیر موتی والا نے حال ہی میں افغان وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سرحد پار کاروباری اداروں کے تحفظات کو پہنچانے اور جلد ازجلد سرحد کھولنے کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے شریک چئیرمین خان جان الکوزئی کی کوششوں اور فعال کردار پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ مسائل اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور سرحدوں کی بندش سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close