Featuredدنیا

ابھی تو صرف شروعات ہے ، ہم غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے : حماس

ہمارے جنگجوؤں نے دشمن کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو مختلف اینٹی آرمر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے

غزہ: ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے ، ہم بڑی تعداد میں دشمن کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ہمارا دفاعی آپریشن جاری ہے اور ابھی تو صرف شروعات ہیں، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، غزہ کو دشمن کا قبرستان بنا دیں گے۔

ایک ویڈیو پیغام میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مسجد اقصٰی کے دفاع کا اعادہ کرتے ہوئے مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس جنگ میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جنگجو اب تک کم از کم 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرچکے ہیں۔ ہمارے جنگجوؤں نے دشمن کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو مختلف اینٹی آرمر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ جھڑپوں کے دوران بڑی تعداد میں دشمن کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن کے اہداف پر حملہ کرنے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی استعمال کیے ہیں۔ اس جنگ میں اسرائیل گھٹنے ٹیکے گا اور یہ نیتن یاہو کے خاتمے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے اپنی ایک خاتون فوجی کو حماس کی قید سے چھڑانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تم جنگ کے ایک ماہ بعد ایک قیدی کو رہا کروانے کا جھوٹا دعویٰ کرکے جشن منا رہے ہو، اس طرح تو تمہیں اپنے تمام قیدیوں کو چھڑوانے کے لیے 20 سال درکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں مزید غیر ملکی قیدیوں کو رہا کردینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close