Featuredپنجاب

پنجاب میں فضائی آلودگی میں تشویش ناک حد تک اضافہ

لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے اور شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 242 ریکارڈ کی گئی ہے

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی کے لحاظ سے چین کا شہرچینگ ڈو دوسرے نمبر پر اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : آلودہ ممالک کو سیلاب، طوفان اور سخت موسم کا خطرہ

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشن جنم لے سکتے ہیں جب کہ فضائی آلودگی دمہ، سانس، دل کے مریضوں اور بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close