Featuredکھیل و ثقافت

کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے کل پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان آنے کا اعلان کیا۔

کرس گیل نے لکھا کہ ’میں کل پاکستان جارہا ہوں، میرے ساتھ کون کون آرہا ہے؟‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرس گیل کو پاکستان آمد کے اعلان کے بعد خوش آمدید کہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

کرس گیل کا ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے یو اے ای کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close