Featuredبلوچستان

بلدیات کے ملازمین نے 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کردی

بلوچستان: صفائی پر مامور محکمہ بلدیات کے مستقل ملازمین بھی ڈیلی ویجز ملازمین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہڑتال میں شامل ہوگئے

محکمہ بلدیات کے حکام کے مطابق صوبے میں محکمہ بلدیات کے ڈیلی ویجز ملازمین نے 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناپر ہڑتال کردی ہے۔

دوسری جانب صفائی پر مامور محکمہ بلدیات کے مستقل ملازمین بھی ڈیلی ویجز ملازمین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہڑتال میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو نالوں کی صفائی کا ہوش آہی گیا

محکمہ بلدیات کے حکام کا بتانا ہےکہ کوئٹہ میں تعینات میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 1400 اہلکاروں کی ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں جا بجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے جب کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لوکل کونسلز کے غیر ترقیاتی فنڈز کے فور ی اجرا کا اعلان کیا ہے جو صفائی کی صورتحال کی بہتری اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close