Featuredسندھ

شہر قائد کے دو علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگا دیا

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثر خاتون کے رہائشی علاقے میں مائيکر و لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے

کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار اور رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف میں مائيکر و لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی

قومی ادارہ صحت نے گزشتہ روز پاکستان میں ‏اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی جب کہ گزشتہ ہفتے اومی کرون کے پہلے کیس کا شبہ ہوا تھا۔

مشتبہ کیس کے نمونے این آئی ایچ کو بھیجے گئے تھے جہاں جنیوم سیکونیسک کے ذریعے وائرس کی شناخت اومی کرون کی ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close