Featuredسندھ

پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے

کراچی :علی زیدی نےلاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اللہ بخش سے ملاقات کی

وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے
ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : لاڑکانہ میں ایڈز ، پی ٹی آئی کا وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ

اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کیلئےپی ٹی آئی متحرک ہو چکی، اب وقت آگیا ، سندھ میں پی پی کے خلاف عوام کو اکھٹا ہونا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، عام انتخابات سے پہلےپی پی کاسندھ سےبوریہ بستر گول کردیں گے ، تحریک انصاف کو سندھ میں مضبوط بنانے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close